تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

”اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لیے ایجنڈا نہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لیے ایجنڈا نہیں ہے، میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر ہو تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے ملاقات کی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے صحافی محسن بیگ کے معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لیے ایجنڈا نہیں ہے، میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر ہو تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تنقید کا مطلب کسی کی ذات پر حملہ کرنا یہ کسی کو پسند نہیں، قانون کی حکمرانی کےلیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔

اس سے قبل ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے وزیر اعظم کو برفنگ میں بتایا کہ جو کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے وہ سچ نہیں ہے، کچھ عناصر پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت میں معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکار کو زخمی کیا۔

انہوں نے کہا کہ محسن بیگ نے پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں پر بندوق تانی، محسن بیگ نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، میڈیا پرسن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قانون ہاتھ میں لیں، ایڈیشنل سیشن جج نے جلدی میں محسن بیگ سے متعلق حکم جاری کیا۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جلد ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -