ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورے کریں گے، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ اورپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 100 روزہ پلان اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرعظم صوبے کی صورتحال پر گورنر اور وزیراعلیٰ سے بریفنگ بھی لیں گے جبکہ پارٹی رہنما ضمنی انتخابات سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور کا تیسرا دورہ ہے۔

یاد رہے 23 ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، ہم پالیسی بنا سکتے ہیں لیکن گورننس کی بہتری سرکاری ملازمین پر ہے۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سو دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، آپ کے کندھوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی بھی قابل تقلید و مثال ہونی چاہئے، صوبے سے بدعنوانیوں کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شریک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں