اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے،گورنر پنجاب وزیراعظم کو راشن کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو گورنر ہاؤس میں امدادی سامان پر بریفنگ دی جائے گی۔چوہدری محمد سرور وزیراعظم کو راشن کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

گورنر پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے 1 لاکھ خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا ہے۔گورنرہاؤس کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب، مخیر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

- Advertisement -

گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ کے لیے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔

کرونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام سمیت وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں