تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری ،نوافل ادا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺپرحاضری دی ، نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ، مدینہ کےڈپٹی گورنراورجدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالدمجید نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پرسعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی  موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے جبکہ امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم عمران خان آج ہی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، دورےمیں باہمی تعاون اورخطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ بحرین ، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں : مہاجرین پر کانفرنس ، وزیراعظم عمران خان 17 اور 18 دسمبر جنیوا جائیں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو 3روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے اور 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -