تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم عمران خان کا سانحہ تیزگام کی فوری انکوائری کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ تیزگام پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کاحکم دے دیا اور کہا رزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، حادثے میں اب تک 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سانحہ تیزگام پربہت دکھ ہے، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں جبکہ وزیراعظم نے سانحہ تیزگام کی فوری انکوائری کا بھی حکم دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے لیاقت پورکے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے مین تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے،اب تک سترافراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 70 افراد جاں بحق

بہاولپور، ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیولیاقت پورکےمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔

Comments

- Advertisement -