تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بھی بات چیت کی گئی، شرکا نے بتایا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے سی او ڈی میں سینیٹ الیکشن کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا، آج دونوں جماعتیں ماضی میں کیے اپنے ہی معاہدے سے انکاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم آپس کے اختلافات  کی وجہ سے ہی ختم ہوجائے گی، استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا ، خود عدالت میں ہر چیز پیش کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان کے پاس جواب نہیں اسی لیے نیب میں پیش نہیں ہورہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم خان کو لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی ، عمران خان نے لینڈ مافیا کے خلاف ایکشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں، ایکشن ہوا تو معلوم ہوا کہ قبضہ مافیا میں لیگی اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔