تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا، جس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کااجلاس 4جنوری کووزیر اعظم آفس میں ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پربریفنگ ہوگی جبکہ اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پربات ہونے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیرمین کی 2سال کے لئے تقرری ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3ممبران کی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -