اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج تحریک انصاف کے سمندر پار پاکستانیوں کےکنونشن سے خطاب کریں گے ، کنونشن میں 25 ممالک سے مندوبین شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم آج تحریک انصاف کےاوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے، دنیا بھر سے مختلف ممالک کے اورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر انشاء اللہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تاریخی اورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے -تحریک انصاف کے پوری دنیا کے مختلف ممالک کے اورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے ہیں #میں_تمھارے_ساتھ_ہوں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022
اپوزیشن کے حوالے سے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ نہیں عدم اعتماد کا نوٹ چلا رہے تھے، اب یہ پھرعدم اعتماد کے روڈ پر چڑھ گئے ہیں، اپوزیشن کا پھر اسلام آباد کی طرف مارچ تحریک عدم اعتماد سےراہ فرار ہے۔
یہ عدم اعتماد کا "ووٹ” نہیں عدم اعتماد کا "نوٹ” چلا رہے تھے اور اب عدم اعتماد کے "روڈ” پر چڑھ گئے ہیں- اپوزیشن کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہِ فرار ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022
انھوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک یہ لے کر آئے ہیں اورانہوں ہی نےنمبر پورےکرنےہیں، اسمبلی میں آؤ اور اپنا نمبر پورا کرو ، کپتان اب بھاگنے نہیں دے گا۔
عدم اعتماد کی تحریک یہ ہی لے کر آئے ہیں اور انہوں ہی نے نمبر پورا کرنا ہے- ہم نے نہیں- اسمبلی میں آؤ اور اپنا نمبر پورا کرو – کپتان اب بھاگنے نہیں دے گا –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022