تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان کا انڈر گریجویٹ طلبا کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت چار سال میں 2 لاکھ اور سالانہ 50ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آج انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کاافتتاح کروں گا، اسکالرشپ پروگرام ملکی تاریخ کاسب سے بڑا پروگرام ہے، 4 سال میں2لاکھ،سالانہ 50ہزاراسکالر شپس دی جائیں گی، احساس پروگرام کے تحت اسکالر شپس سے انسانی ترقی کو فروغ ملے گا اور پروگرام کے تحت 50فیصد اسکالر شپس خواتین کو دی جائیں گی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے، احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلبا کو 50ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی، وظائف 45 ہزار سے کم آمدن رکھنے والے خاندان کے طلبا کو دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : احساس پروگرام کے تحت کتنی ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین، 2 فیصد معذور طلبا کے لیے ہوگا، وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر ضروریات شامل ہیں ، اطلاق تقریباً 152 سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

خیال رہے 17 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

Comments

- Advertisement -