تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد :  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ  کا افتتاح کردیا ، نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام پروازوں کا آغازجمعرات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں  پاکستان کے سب سے بڑے اور  جدید ترین ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔

کراچی سےآنے والی پی آئی اےکی پہلی پرواز  نے  11 بج کر 25 منٹ پر نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ دوپہرساڑھے12بجے قومی ایئرلائن کی پہلی پروازکراچی کیلئےروانہ ہوگی۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 19مربع کلومیٹر پر محیط ہے،  ایئرپورٹ پردو رن وے بنائے گئےہیں، ایک رن وے ساڑھے تین کلومیٹر طویل ہے جو پاکستان کا طویل ترین رن وے ہے،  جہاں اے تھری ایٹی سمیت دنیا کے بڑے سے بڑا جہازہ دھند میں بھی لینڈ کرسکتاہے۔

جدیدترین ایئرپورٹ پربیک وقت15طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ ایک وقت میں اٹھائیس جہاز کے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

مسافروں کی سہولت کیلئے تین شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، اسپتال،کنونشن سینٹر،ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔

ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، جدید ترین ایئرفیلڈ،طیاروں کو تکنیکی سہولیات فراہم کرنےکیلئےجدید ترین ایم آر او سسٹم اور علیحدہ کارگو ٹرمنل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

گیارہ برس میں تکمیل کے مراحل مکمل کرنے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ، نیا تعمیر کیا گیا ایئرپورٹ پہلے مرحلے میں ہر سال نوے لاکھ مسافروں اور پچاس ہزار میٹرک ٹن کارگو کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

ایئرپورٹ پر 22 سو گاڑیوں کے لیے کار پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار 234 مربعہ فٹ ایریا کارگو کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

نیو ایئرپورٹ پر دنیا کے سب سے بڑےطیارے کیلئے بھی تمام تر سہولتیں موجود ہیں جبکہ سفری سہولتوں کےلحاظ سے بھی نیوایئرپورٹ ملک کاسب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تین مئی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ پر نو انٹرنینشل اور 6 ڈومیسٹک برجز بنائے گئے ہیں،جبکہ چیکنگ کیلئے 70 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز سید عامر محبوب نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر جدید ترین آلات نصب کئے گئے ہیں جن سے خراب موسم میں بھی فلائیٹ آپریشن جاری رکھا جاسکے گا۔

دوسری جانب سیکریٹری ایوی ایشن سہیل عامر نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور باضابطہ افتتاح سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔

سہیل عامر کا کہنا تھا کہ تمام افسروں اور کارکنوں نے ٹیم ورک کا بہترین ثبوت دیا، نیا ائیرپورٹ ملک کے جدید اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -