بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ،وزیراعظم آج ایل اوسی کے رہائشیوں کیلئے بڑا اعلان کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کااجرا کریں گے ، ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور وہاں کورونا کی صورتحال کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے، ایل اوسی کے اطراف 219 دیہات میں 138275 گھرانے مقیم ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ان تمام گھرانوں کو وزیر اعظم کی ہدایات پراحساس کفالت پروگرام میں شامل کر لیا ہے ، ان گھرانوں کو ماہانہ 2000 روپےادائیگی کی جائے گی جبکہ ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کےقریب بسنے والےگھرانوں کےلیے 3ارب مختص کئے گئے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیرایل اوسی کےدیہاتوں کےلئے3ارب کےپیکج کااعلان کریں گے ، ایل اوسی کے دیہاتوں میں ایک لاکھ38ہزارسے زائدخاندان ہیں، کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلئے سماجی تحفظ کایہ سب سے بڑا پیکج ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد دورے میں صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے ساتھ کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کاافتتاح کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں