تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مستحق افراد کومقامی سطح پرروزگار فراہم کرنےکاایک اور منصوبہ تیار کرلیا،  وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، احساس پروگرام کےتحت انتہائی غریب افرادکومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا

وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے ، اسکیم سے ملک بھر کی 375 پسماندہ یوسیز میں  ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے ، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

احساس اثاثہ جات پروگرام میں فی خاندان 60 ہزار تک کے اثاثے مفت دیے جائیں گے اور 60 فیصد خواتین او ر 30 فیصد نوجوانوں بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ پروگرام میں مستحق افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کر دیا

ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ مستحقین کا تعین احساس پروگرام کےغربت سروے سےکیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا کے10،پنجاب کے3، سندھ کے 7اور بلوچستان کے3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کوروزگار میسر آئے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس اثاثہ جات پروگرام مستحقین کو با اختیار بنائیں گے ،پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنےگا۔

یاد رہے31 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان نے ’’احساس کفالت پروگرام‘‘کا افتتاح کیا تھا،  پروگرام کےتحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداد اور انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی۔

احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام 2 ہفتے میں آئے گا، پروگرام کے تحت غریب خواتین کو گائے، بھینسیں دی جائیں گی، پروگرام کے تحت نادار خواتین کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری نہیں ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -