تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی  افتخار درانی  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ  پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا، افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا اور  وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کا شمار  وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، انھوں نے پانامہ کیس، فاٹاالیکشن کیلئےپارٹی میں بھر پور کردار ادا کیا جبکہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کیلئےبھر پور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی کےپی کے معاملے پر بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر کردار ادا کرتے  رہے ہیں۔

افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزا (وائی بی ایم) بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا تھا ، یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔

یوسف بیگ مرزا کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے امور میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کئی نجی چینلز میں کلیدی عہدوں پر قائم رہے جبکہ 9 سال تک پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سرکاری ٹی وی کی پالیسیوں میں کئی اصلاحات کیں۔

Comments

- Advertisement -