تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعمران خان کی تقریرکی مقبولیت بلندیوں پر

اسلام آباد : اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت میں تمام ممالک کے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا، تقریر کو تقریباََ 7 لاکھ 2 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تقریرنے اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ، عمران خان کی تقریر کو تقریبا 7 لاکھ 2 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی 5 لاکھ 16 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں : کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں ، وزیراعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ودی سمجھتا ہے کہ کرفیو کے بعد کشمیری خاموشی سے اسے قبول کرلیں گے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کو بھی بند کردیا گیا ہے اس سے کشمیریوں میں انتہا پسندی مزید بڑھے گی، ایسے حالات کے بعد مزید پلواما جیسے واقعات ہوں گے، ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم 5 سو دہشت گرد بھیجیں گے، نو لاکھ فوج کے آگے پانچ سو بندے کیا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -