تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا، منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا اور منصوبے کی نقاب کشائی کی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گھروں کا معائنہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر عمران خان کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم مزدورطبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11 سال سے التوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئےجائیں گے ، مزدور ،محنت کشوں کو پہلی بار مورگیج کی بنیاد پر ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔

منصوبے کے تحت بیواؤں،معذوروں سمیت محنت کشوں کوگھرتقسیم کئےجائیں گے جبکہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کےمالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کرائی گئی ہے ، قرعہ اندازی کےذریعے1500 ورکرزمیں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے اور ورکرزکلاس کیلئےرقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو یقینی بنایا۔

Comments

- Advertisement -