تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خطرناک اقدام، پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر

گجرات : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈا بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خطرناک اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈا بنایا جائے گا، جس کی تعمیر2023 میں مکمل ہوجائے گی۔

بھارتی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیے اہم قرار دیا۔

خیال رہے بھارتی گجرات کا علاقہ دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف ایک سو تیس کلومیٹر دور ہے، ہندوستانی فضائیہ نئے فوجی اڈے پر مستقل طور پر تعینات رہے گی اور مغربی سرحد کی حفاظت کرے گی۔

یاد رہے چند روز قبل بھارت نے اپنے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری صلاحیت رکھنے والی آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Remarks: مودی نےپاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈا بنایا جائے گا بھارتی وزیراعظم نےفوجی اڈے کوملک کی سیکورٹی کیلئےاہم قرار دیا گجرات : ائیر بیس دو ہزار تین میں مکمل ہوجائے گ

Comments

- Advertisement -