اشتہار

ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پٹھانکوٹ دہشتگردی کے بعد بھارت سے معاملات پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھجوانے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستانی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد حملے میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش سے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کالعدم جیش محمد کے کئی دفاتر بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حملے کے سلسلے میں بھارت سے پٹھان کوٹ واقعے پرمزیدتفصیلات درکارہیں ، تفصیلات کےحصول کے بعد مزید تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے، خصوصی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا، بھارتی ایئربیس پر حملے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے تحقیقات میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے بھی پاکستانی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں