تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعیدالزماں صدیقی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ نوازشریف

کراچی:وزیراعظم نوازشریف نے سابق گورنرسندھ اور جسٹس ریٹائرڈ کی رہائش گاہ پر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ صوبے اورعدلیہ کی خدمت کے حوالے سے سعیدالزماں صدیقی کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق گورنرسندھ اور جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کی رہائش گا ہ پرجاکر اہلخانہ سے تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پردلی رنج اوردکھ ہوا ہے۔

صوبے اورعدلیہ کی خدمت کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعیدالزماں صدیقی نےزندگی کےآخری لمحےتک فرائض انجام دیئے۔

سابق گورنرسندھ اور جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی نے عدلیہ کی بیش بہا خدمت سرانجام دی، جس کی بدولت 5نومبر 1990ء سے21 نومبر 1992ء تک وہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے پرمقرر رہے ، یکم جولائی 1999ء کو پاکستان کے 15 ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 26 جنوری 2000ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

انہوں نے سال 2008 میں سابق صر جنرل(ر) پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا،انہوں نے پی اسی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا جس کی پاداش میں انہیں برطرف کرکے اہل خانہ سمیت نظر بند کردیا گیا تھا۔

گیارہ نومبر 2016ء کو سندھ کے 31ویں گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد سعید الزماں صدیقی اگلے ہی روز علیل ہوگئے، وہ تقریباً دو ماہ کی مدت تک گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔

سابق گورنرسندھ اور جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی رواں سال 11 جنوری کو علالت کے باعث 78 برس عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -