تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کا انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس گاڑی پر دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلیلی میں انسداد پولیوٹیم پر مامور پولیس گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلیلی میں انسداد پولیو ٹیم پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کی فوری ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پولیس اہلکارسمیت ایک بچے کی شہادت پردلی دکھ اور رنج ہوا، جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصرپولیو کے خاتمے کی مہم روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔

یاد رہے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے جبکہ بیس پولیس اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ پولیس ٹرک سے ٹکرایا اور دھماکہ ہوگیا، دھماکے میں بیس سے پچیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے دواہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -