تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

وزیراعظم نے این آر او کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این آر او کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی ڈیل نہیں ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری، افتخار درانی، عثمان ڈار، مراد سعید، شیریں مزاری، شفقت محمود، شبلی فراز، علی زیدی، حماد اظہر، ارباب شہزاد، عامر کیانی اور فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا اور اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ پڑھیں: این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا، 7 اکتوبر کو انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں، اسمبلی میں شور کرنا ہے تو کرلیں، کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔‘

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کبھی این آر او نہیں دیں گے، شہباز شریف این آر او کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے جیل جانے کی تیاری کرلی کیونکہ انہیں وہاں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -