تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو، صدر نے منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی، مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے۔

کونسل میں تین وفاقی وزیر آرٹیکل (2) 153 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کیے گئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال، وزیر تجارت، سید نوید قمر اور وزیر ریلوے اور ہوا بازی، خواجہ سعد رفیق، بطور ممبر تعینات کئے گئے، جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم

آئین کے آرٹیکل 153(2) کے تحت وزیر اعظم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل میں وقت کے ساتھ ساتھ تین وفاقی وزرا کو نامزد کرسکیں، کونسل کی ساخت اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں تمام فیصلے اکثریتی رائے کے تحت ہوتے ہیں، نوتشکیل شدہ کونسل میں زیادہ تر اراکین حکمراں اتحاد سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 1973 کے آئین کے تحت قائم کی جانے والی مشترکہ مفادات کونسل کی اہمیت میں 18ویں ترمیم کے بعد کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ یہ کونسل صوبوں اور وفاق کے درمیان معاملات کو حل کرتی ہے اور ہر 3 ماہ میں اس کا ایک اجلاس ہونا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -