ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا معیشت کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیارکرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھاتے ہی کام شروع کردیا ، معیشت کی بحالی سے متعلق بڑا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ نے معاشی صورتحال پربریفنگ دی۔

وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرلائحہ عمل تیارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملااور یہی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےکام کرےگی، کاروباری برادری کوسہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔
.
اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نقصان میں جانے والے حکومتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی سے متعلق آئی ایم ایف سے گفتگو فوری آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ نقصان کرنے والے ادارے ملکی معیشت پرمزیدبوجھ نہ بنیں، ملکی برآمدات میں اضافےکیلئےکام کرنے والےسروں کا تاج ہیں، اچھے ٹیکس پیئرز کی حکومتی سطح پرپذیرائی کی جائےگی اور حکومتی حجم کم کیاجائے گا۔

شہباز شریف نے حکومتی بورڈزممبران کی مراعات میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایس آئی ایف سی معاشی استحکام کیلئے انتہائی اہم قدم ہےمزید مستحکم کیاجائے گا۔

اجلاس میں پاور اور گیس سیکٹرز کی اسمارٹ میٹرنگ پرمنتقلی کیلئےلائحہ عمل تیارکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسمارٹ میٹرنگ سےلائن لاسزکم کرنےمیں مددملےگی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی مالیاتی ادارےدرمیانےاورچھوٹےدرجےکےکاروبار کیلئےحکمت عملی تیارکریں اور بینکس کاروبارکےفروغ کیلئےاقدامات کریں تاکہ نوجوانوں کومددمل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسےادارےجن کی ضرورت نہیں انہیں ضم یاپھربندکردیاجائے اور ان سےمتعلق حکمت عملی بنائی جائے

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے 65 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کلیئر کردیئے، وزیراعظم کا آئندہ اجلاس فیڈرل بورڈآف ریونیو سے متعلق منعقد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں