جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، جس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے پیرس میں نیوگلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کا آغاز ہوگیا ہے، سمٹ کاآغاز فرانسیسی صدر کے خطاب سے ہوا ، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس بھی سمٹ میں شریک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں