اشتہار

پاکستان اور ایران میں طے ہوا ہے فری ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پشین : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران میں طے ہوا ہے فری ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر وزیراعظم شہبازشریف نے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدرسےبہت مفید گفتگو ہوئی، یرانی صدر کیساتھ دوطرفہ معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ہمسائیہ ممالک کو تجارت،سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی ، زراعت میں تیزی سےآگےبڑھناچاہیے، پاکستان اور ایران میں طے ہوا ہے فری ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے بتایا کہ ایران کیساتھ بجلی ٹرانسمیشن میں بہت گنجائش ہے مل کر آگے بڑھنے پراتفاق ہواہے اور ایرانی صدرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ شمسی توانائی پر تیزی سے کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں، آج ایران اورپاکستان بارڈرمارکیٹ سائڈکاافتتاح کیاگیاہے، مارکیٹس بننے سے دونوں ممالک کےدرمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، جو انھوں نے قبول کرلی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ گوادر کیلئے 100میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ تاخیر کےبعدمکمل ہوا، ہماری حکومت آئی تو گوادرکیلئے بجلی منصوبہ سرد خانے میں تھا ، گوادرمیں اب 100میگاواٹ بجلی روزانہ ایران سے آئے گی۔

انھوں نے بتایا کہ بجلی ٹیرف کیلئے بھی ایران کیساتھ گفت وشنید کی گئی ہے،کچھ اور معاملات بھی زیرغور آئے جن پر بات کرنا ابھی مناسب نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں