تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قوم اپنےغازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 6 ستمبر 1965 کو اپنے سے 4 گنا بڑےدشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شکر پڑیاں اسلام آباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرکے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور افسروں وجوانوں نے اپنی جانوں سے زیادہ ملک کی حفاظت کی، قوم اپنے غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری قوم میجرعزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید، سرفراز رفیقی سمیت ان سب کوسلام پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کے چپے چپے کو محفوظ بنایا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لیے ایک بار قوم پھر یک جان ہے اور ایک لڑی میں پروئی جا چکی ہے، اس سیلاب سے جو تباہی آئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تباہی آنکھوں نے نہیں دیکھی، وفاقی، صوبائی حکومتیں اور پاک افواج مل کر آفت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -