تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کمپنیاں ایک دوسرےکےتجربات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی اقتصادی زون رشکئی کا دورہ کیا ، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلادورہ ہے ، ہمارا عزم ہے کہ اقتصادی زونز کی تکمیل بروقت کی جائے۔

وزیراعطم کا کہنا تھاکہ چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زونز کی تکمیل ہماری ترجیح ہے ، پاکستان اور چین نے ماضی میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں ایک دوسرےکےتجربات سےاستفادہ کرسکتی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے چینی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ معاشی استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے اور انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر اور ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے، مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -