منگل, جون 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعطم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعطم بجٹ، معاشی اور سفارتی امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ دنوں اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اوران کے مددگاروں کا سدباب کر کے چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔

وزیراعظم نےمزید کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں