تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بر طانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے روابط میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے کردار قابل تحسین ہے، شہباز شریف نے قانونی ہجرت کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری پر خصوصی زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں برطانیہ کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف نے پاکستان برطانیہ میں اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر زور دیا، مختلف شعبوں میں تعلقات آگے بڑھانے کیلئے 10 سالہ روڈ میپ تیاری کی تجویز دی، برطانوی وزیراعظم نے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے فروغ کے کام کو سراہا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت اور انسانی بحران سے بچنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی افغان حکومت سے تعمیری سفارتی تعلقات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سفارتی، سیاسی روابط پائیدار امن و استحکام کیلئے ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، انہوں نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل اور جنوبی ایشیائی خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

شہبازشریف نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -