اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی فرم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے چینی فرم کوپاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کان کنی اور معدنیات کا شعبہ ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں گزشتہ ایک برس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

چینی فرم ایک تحقیقی اور سرمایہ کاری کمپنی کےطورپرچائنامیٹالرجیکل گروپ کارپوریشن کا حصہ ہے، جس کا شمار دنیا کے بڑے میٹالرجیکل کنسٹرکشن کنٹریکٹر میں ہوتا ہے۔

چینی فرم نے پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو پاکستان میں کان کنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور بیجنگ کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان، ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔

چین نے اب تک سی پیک کے معاہدے کے مطابق توانائی اورانفراسٹرکچر کےمنصوبوں میں65بلین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں سعودی عرب، جاپان، آذربائیجان، قطر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور کاروباری وفود سے اعلیٰ سطح کے تبادلے دیکھنے میں آئے، ایس آئی ایف سی نے اس سرمایہ کاری کی ترغیب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں