منگل, جون 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات میں اضافے کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ملکی صنعت کی بہتری کے لیے بجلی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے، صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔

صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، نیپرا نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔

- Advertisement -

وزیراعظم  کے پیکج سے صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا جبکہ صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے دیا گیا ہے۔

پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصںوعات کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کے اقدام سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہویگ، روزگار میں تیز ترین اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں