اشتہار

آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عائشہ غوث پاشا نے آئندہ بجٹ پرپیشرفت، عوامی ریلیف اور اقتصادی صورتحال سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات کےباوجود ٹیم نےمعیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائق تحسین ہے، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری کے اجلاس میں کہا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں