تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آج یک جان ہوکر چیلنجز کا مقابلہ، سیاست الیکشن آنے پر کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانا ہے، آج یک جان ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرینگے، سیاست کرینگے جب الیکشن ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کابینہ کو وار کیبنٹ سمجھتا ہوں، سابق حکومت غربت ، بےروزگاری، مہنگائی کےخاتمے میں ناکام رہی، ہماری جنگ غربت بے روزگاری ،مہنگائی کیخلاف ہوگی، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، ہم نے ڈوبتی کشتی کوکنارے لگانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کی میز پر بہت قابل ممبران بیٹھے ہیں، آپکے سامنے توانائی سےمتعلق بریفنگ ہوگی تاکہ حقائق سامنے آئیں، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور توجہ دینا ہوگی، باقی صوبوں کے مسائل بھی ہم نے ملکر حل کرنے ہیں، ہمارے لئے یہ چیلنج ہے اور موقع بھی ہے، درد دل سے کام کرینگے تو مشکلیں آئیں گی لیکن جذبے سے پاکستان کو بہتر کرسکتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کابینہ کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئین وقانون سےعدم اعتماد کےنتیجے میں آپ کو یہ کامیابی ملی، یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ کا وسیع اتحاد ہے جو ذاتی پسند اورناپسند سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرےگا، چاروں صوبوں کے عوام آپ سے توقعات لگائے بیٹھےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ درجنوں کارخانے بند ہیں کیونکہ ان کےپاس بجلی اور ایندھن نہیں، ہمیں وسائل کو تلاش کرنا ہے جو معدوم ہیں، ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکا ہے، پوری قوم مقروض بن چکی ہے، جرمنی اورجاپان کی شکل میں ترقی اور محنت کی مثال ہمارے سامنے ہے، جاپان نے شکست کو رونےدھونے کے بجائے محنت سےکامیابی میں بدل دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، مجھے کوئی شک نہیں کہ سچائی جھوٹ کو زمیں بوس کردے گی، ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، ماضی کی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو شدید خطرے میں ہونگے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ صرف ایک ہی راستہ ہے محنت محنت اور محنت ایک ہی راستہ ہےاٹھو مایوسی کو محنت میں بدل دیں، اتفاق، اتحاد، مشاورت کرینگے تو بڑے سے بڑے مسائل بھی حل ہونگے، میں وزیراعظم ہوں مگر یہ کرسی آپ کی بدولت ہے، اجتماعی کاوش اور قربانیوں کےنتیجے میں آپ نے مجھے اس کرسی پر بٹھایا، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے مشکلیں جھیلی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آباؤاجداد کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ یہ وہ پاکستان نہیں، قائداعظم کی روح بھی تڑپتی ہوگی کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کیلئے جدوجہد کی، سرکاری افسران کو بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے زدوکوب کیا گیا ملک کیساتھ جو 4سال میں ہوا وہ ناقابل یقین ہے، ایسی فسطائیت، ظلم وستم شاید ان آنکھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، آپ ممبران کی محنت اور حوصلہ افزائی سے سرکاری افسران کو حوصلہ ملے گا، کوئی جادو کی چھڑی کام نہیں آئے گی، اللہ کا حکم ہے محنت کرکے فضل کی دعا کرو۔

Comments

- Advertisement -