تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں، ذاتی مفاد نہ چھوڑا تو سرکس میں گھومتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس حمام میں ہم سب ننگےہیں، پچھترسال میں دعوے تو بہت ہوئے مگرعمل سے دامن خالی ہے، ذاتی مفاد نہ چھوڑا تو سرکس میں گھومتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی کے زیراہتمام ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، مفتاح نے صبح میسج بھجوایاآئی ایم ایف سے 2ارب ڈالر مل جائیں گے، میں نے مفتاح اسماعیل سے کہا کہ اصل منزل خود انحصاری کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معزز ممبران نے کانفرنس میں جوگفتگوکی وہ انتہائی ٹھوس اورسنجیدہ ہے، اتحادی حکومت پاکستان کےچاروں صوبوں پرمحیط ہے، کسی فیصلے پر ان کی مہر سے فیصلے کو تقویت ملتی ہے، ہم سب نےملکراس کوقبول کیاانشااللہ اس ذمہ داری کونبھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، ریکوڈک میں اربوں روپے کا خزانہ دفن ہے ، ابھی تک ہم نے ایک دھیلہ نہیں کمایا مگر اربوں روپے ضائع ہوگئے، مقدمات اور دیگر مد میں ہم نے اربوں روپے ضائع کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے، بنگلادیش میں بہت بڑاانفرااسٹرکچر بنایا گیا جس پر 6 ارب ڈالر لگائے گئے، وہ کریڈٹ لے رہے ہیں کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپورٹ کے بغیر بنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، میں آج آپ کے سامنے ایک پاکستانی کی حیثیت سے کھڑاہوں، 73 سالہ تاریخ کی بیلنس شیٹ دیکھ لیں ایسٹ اور لائبلٹی کتنی ہے۔

دورہ گوادر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ میں چنددن قبل دوسرےدورےپرگوادرگیا، گوادرمیں جواسپتال گرانٹ سےبنناتھاوہ ابھی تک نہیں بن سکا، گوادرایئرپورٹ بھی گرانٹ سے بننا تھا وہ بھی دور دور تک بنتا نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی سال پہلے پولان تک ایرانی حکومت نےٹرانسمیشن لائن کو مکمل کرلیا تھا، پولان سے 26 کلومیٹر گوادر ہے 5 سال گزرگئے ہم وہ 26 کلومیٹرکی لائن نہیں ڈال سکے، جبکہ بریک واٹر منصوبے کی فزیبلٹی 3 سال سے مکمل ہے پیسہ ہے کسی نےہاتھ نہ لگایا، مجھے بتائیں کہ اس کاجواب آپ کس سے تلاش کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کہناچاہتاہوں کہ اس حمام میں ہم سب ننگےہیں، یہ مجھ سمیت سب کی ذمہ داری تھی، 75سال میں دعوے تو بہت ہوئے مگرعمل سےہمارادامن خالی ہے ، ذاتی مفاد نہ چھوڑا تو ہم سرکس میں گھومتے رہیں گے۔

سپر ٹیکس کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ سپرٹیکس کی مدمیں230ارب روپےآئیں گے، یہ پیسہ کرنٹ ایکسپینڈیچرمیں نہیں جائےگا، میں گارنٹی دیتاہوں کہ یہ پیسہ ضائع نہیں ہوگاملک کی ترقی معیشت،خوشحالی پر استعمال ہوگا۔

ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ اس ملک کاحصہ ہے لیکن سٹے بازی نہیں ہونی چاہئے، رئیل اسٹیٹ کو ہمارے لئے ایسٹ بنائیں گے تو ہم سپورٹ کریں گے ، دیکھنا ہے این اوسی راج کوکس طرح ختم کرنا ہے، ہم ناتواں انسان ہیں لیکن پوری کوشش ہوگی کہ مشکلات سے نکلا جائے۔

Comments

- Advertisement -