تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے کراچی میں دہشتگردانہ حملہ میں چینی باشندوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ عمل میں ملوث افراد کو پکڑنے اور انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لا کر مکمل تحقیقات کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی دھاکا: خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کے گھر سے اہم شواہد جمع

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اقتصادی منصوبوں اور اداروں میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کے تحفظ، سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور حکومت ملک میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے حکومت کے موجودہ وقت میں جاری اور نئے سی پیک منصوبوں کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا جن سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہت زیادہ تعاون حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ خصوصی اقتصادی زونز کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال کیا جاسکے۔

شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے مضبوط حمایت پر پڑوسی ملک کا شکریہ ادا کیا اور چین کے بنیادی مفاد کے تمام مسائل پر اپنی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

Comments