اشتہار

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو ’سافٹ ویئر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جہاں سی پیک کا پہلا مرحلہ ترقی کے ’ہارڈ ویئر‘ پہلو کو ٹھیک کرنے کے بارے میں تھا، وہیں آنے والا دوسرا مرحلہ زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، مہارت کی ترقی، جدت، صنعت کاری، اقتصادی ترقی اور صحت پر توجہ دے کر ترقی کے ’سافٹ ویئر‘ کو اپ گریڈ کرے گا۔

انھوں نے کہا چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ اور ان کے وفد کی پاکستان آمد پر دل شاد ہے، سی پیک گزشتہ 10 سال سے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس کے تحت ہم نے توانائی کے بحران پر قابو پایا، اور بہترین معیار کا بنیادی ڈھانچا تعمیر کیا، اور ملک کے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑنے میں آسانی ہوئی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا سی پیک ہمسایہ ممالک کے لیے بھی رابطے کا کام کر رہا ہے، سی پیک ہمارے لیے خوش حالی اور ترقی کا خزینہ ہے،

سی پیک غربت، بیروزگاری اور غیر ترقیاتی علاقوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے، صنعتی شعبہ، معاشی بڑھوتری، ہنر مندی، صحت اور تعلیم پر توجہ ہوگی۔

انھوں نے کہا میں صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کو سی پیک کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر شی جن پنگ کے شراکت دار ترقی کے وژن کو دنیا نے سراہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں