تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کو جوہری طاقت بنے آج 25 سال ہوگئے ہیں۔ آج ہی کے دن بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔

یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پوری قوم کو اس تاریخی دن کی سلور جوبلی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 سال قبل پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا اور اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ہم آزاد ہیں۔ قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے اور آج کے دن کا سبق یہ ہے کہ قوم متحد ہو کر ہر مشکل کا سامنا کرسکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج میں اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔

وزیراعظم نے ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بینظر بھٹو نے اس وقت بطور اپوزیشن لیڈر جوہری دھماکوں کے فیصلے کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب کی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جب ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تو ہمارے محسنوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

Comments

- Advertisement -