پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

وزیراعظم 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے اتحادی رہنماؤں کو بھی ساتھ جانے کی دعوت دی گئی۔

بی اے پی کے رہنما اختر مینگل نے خضدار بلدیاتی الیکشن اور اسلم بھوتانی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث معذرت کرلی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں