تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملکی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوگی، شہباز شریف

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے چلانا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوگی، گزشتہ حکومت نے تمام منصوبوں کو سیاست کی نذر کردیا۔

لاہور میں انڈس اسپتال کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ذات سے بالاتر ہوکر اپنی انا کو مارنا ہوگا، گزشتہ حکومت نے تمام منصوبوں کو سیاست کی نذر کردیا، ملک اس لئے بنا تھا کہ دنیا میں دیانت کے ساتھ اپنا جھنڈا بلند کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگالی بوجھ نہیں تھے انہیں بوجھ بنا کر پیش کیا گیا اور ان سے جان چھڑائی گئی، آج بنگلادیش کی ایکسپورٹ40ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھناہے تو انا اور ضد سے بالا ہوکر سوچنا ہوگا، پاکستان کو آگے چلانا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوگی، دنیا میں پٹرول،گیس کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہے،وزیراعظم ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف دیں، بی آئی ایس پی ڈیٹا کی مدد سے7کروڑغریب عوام کو سبسڈی دینگے۔

اپنے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور ترکی گیا تھا ان سے کہا آپ ہمارے عظیم دوست ہیں، میں نے کہا آپ سمجھ رہے ہوں گے میں مانگنے آیا ہوں مگر میں مانگنے نہیں آیا۔

قومیں صف بندی اور پلاننگ سے بنتی ہیں، انشااللہ ملکی مسائل کے حل کیلئے دن رات سوچ رہا ہوں، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے واقف ہوں.

کل ہم نے فیصلہ کیا ہے2 گھنٹےسے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ ہو، شدید گرمی، مہنگائی اوراوپر سے لوڈشیڈنگ، رات کو پنکھا بند ہوگا تو غریب پاگل ہوجائے گا۔، میں نے کہہ دیاکہ 2گھنٹےسےزائد لوڈشیڈنگ قبول نہیں کرونگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال جو ہوا اس کا بھی حساب لینا ہے کہ نہیں، کیا صرف مجھ سے ڈیڑھ ماہ کا حساب لینا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ پیک آورز میں میٹرو کی ٹکٹ آدھی کردیں، بجلی منصوبے موجود ہیں، تیل ،گیس اور کوئلہ مہنگا منگوانا پڑرہا ہے، عوامی مسائل کے حل میں سیاست کو نوگوایریا بنادیں گے۔

Comments

- Advertisement -