15.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ملک کو لوٹنے والوں کوعوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی وزرا کو کرپشن کیخلاف ٹاسک سونپ دیا اور ہدایت کی ملک کو لوٹنے والوں کوعوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹ عناصر کے گرد شکنجہ سخت کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اورصوبائی وزرا کو کرپشن کیخلاف ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی وزرا اور پارٹی قیادت کرپشن کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور ملک کو لوٹنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف ایک ہونے والی جماعتوں کے خلاف مہم شروع کی جائے گی، لوٹی دولت واپس لاکرعوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرخرچ کی جائے گی، ملک وقوم کی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت قانون نے ایکشن لیتے ہوئے احتساب کیلئے مسودہ تیار کرلیا ہے، احتساب کے قانون کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں : کرپٹ لوگ سن لیں،کسی ایک کونہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم 

یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے وزیراعظم بننے کی بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرپشن کے خلاف کارروائیاں بغیر دباؤ کے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کرپٹ لوگ سن لیں، کسی ایک کو نہیں چھوڑیں گے، ہم پوری طرح کرپشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے’’وسل بلو‘‘اور’’گواہ کے تحفظ‘‘کا قانون بنا کر قوم کو خوشخبری دیں گے، کرپشن کی جوبھی نشاندہی کرے گا، ملک اور اپنا دونوں کا فائدہ کرے گا، دس ارب کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والا دو ارب کما سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر 10 ہزار پراپرٹیز پکڑی ہیں جس کی تفتیش کی جا رہی ہے، پچھلے 4 سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے 900 ارب روپے کی پراپرٹیز لیں، ہم قرضے لیتے پھر رہے ہیں، 5 سال میں 35 ارب کا قرضہ لیا، منی لانڈرنگ روک لیتے تو ہو سکتا ہے قرضہ نہ لینا پڑتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں