اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

آستانہ‌: وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے ، وہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کےسربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور ان کی قازقستان کےصدرقاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم پاکستام نے آستانہ میں اہم ملاقاتیں کی تھیں، روسی صدرسے ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا جبکہ آذربائیجان اور ترکیے کے صدور سے بھی ملے۔

پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور بھی ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی ، سیاحت، موسمیات، ثقافت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔

سہ فریقی بات چیت میں تینوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں