ایبٹ آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اورسالمیت کا ہر قیمت پردفاع کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق ابیٹ آباد میں کاکوک اکیڈمی میں پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھاکہ آج کی تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین اور انسٹرکٹرز کےلیے باعث فخر ہے۔
ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہپاکستانی تاریخ سیکیورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری ہے،نیول چیف نےکہا کہ کیڈٹس پروطن کےدفاع کی مقدس ذمے داری عائد ہے۔
آپریشن ضرب عضب کےحوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ کا کہناتھاکہآپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہر ہے۔سیکیورٹی فورسز چیلنجز سےخوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہے۔
نیول چیف کا نے پی ایم کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کےموقع پر بھارتی مظالم کےحوالے سے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے۔
پاک نیوی کے سربراہ نے واضح کردیا کہ ہم اپنے پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔جارحیت کی صورت میں ملکی خودمختاری اورسالمیت کا ہر قیمت پردفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھاکہدوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔