اشتہار

ن لیگی وزرا کس کے حکم پر مستعفی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کس کے حکم پر مستعفی ہوئے، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر برائے تحفظ صحت اور طبی تعلیم سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی اندرون کہانی اے آر وائی نیوز منظر عام پر لے آیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں وفاقی وزرا نے اپنی وزارتوں سے استعفے پارٹی سربراہ وسابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر دیے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں لاہور کے چار حلقوں میں ن لیگ کو پی ٹی آئی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور عمران خان کے کامیاب جلسوں سے لیگی امیدواروں کیلیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں جس نے لیگی قیادت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے امیدواروں کو اپنی ہی پارٹی کے عہدیداروں اور سابقہ ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے بھی کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے اور اس وقت وفاق اور پنجاب کی حکمراں جماعت کے پاس مریم نواز کی علاوہ مہم کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے بیانیے اور پی ٹی آئی امیدواروں اور مقامی عہدیداروں کی ڈور ٹو ڈور مہم سے لیگی امیدواروں کی مایوسی بڑھ رہی تھی یہی وجہ ہے کہ نواز شریف نے مذکورہ دونوں وزرا کو مستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد اب وہ لاہور میں ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے وفاقی اور صوبائی وزرا مستعفی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں