تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

فواد چوہدری کے بیان پر ن لیگ اور پی پی کا سخت ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی ہونے کے معاملے ‏پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کیسے ‏بنی،عوام اچھی طرح جانتے ہیں فوادچوہدری جیسےلوگ سلیکٹڈحکومت کیلئےکرائےپرکام کر رہے ‏ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری کل کسی اورجماعت کے ہمنوا ہوں گے آپ کچھ بھی کرلیں مگرکبھی ‏لیڈرنہیں بن سکتے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹواس ملک کاروشن مستقبل ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ‏ہوئے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفی مانگ رہے ہیں؟ مریم نواز کا استعفیٰ مانگنے ‏والے تم ہو کون؟

‏’تھوڑی شرم ہے تو بلاول اور مریم خود استعفیٰ دے دیں‘‏

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں استعفی مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیئے جس وزیر کو نکالا اور ‏وزیراعظم ہیلی کاپٹرمیں اسےساتھ لےآیا، وزرا کےجھوٹ بولنےسےآزادکشمیرالیکشن چوری کی ‏حقیقت نہیں بدلےگی استعفیٰ وہ دیں جنہوں نےعوام کومہنگائی کےسمندرمیں ڈبودیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان ‏میں جھانکنا چاہیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کےاندرایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر ‏کو مریم اور بلاول سے استعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دے دینا ‏چاہیے مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا۔

Comments

- Advertisement -