تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’ایم کیوایم اہم اتحادی ہے ہم نےجو وعدے کیے وہ پورے کیے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ پیپلزپارٹی سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے پیپلزپارٹی سے متعلق تحفظات پر ہونے والی پریس کانفرنس پر ن لیگ نے ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا۔

ن لیگی رہنما ایازصادق نے وفاقی وزیرامین الحق سےٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سےکی گئی پریس کانفرنس پربات چیت کی۔

ایازصادق نے کہا کہ ایم کیوایم اہم اتحادی ہے ہم نےجو وعدے کیے وہ پورےکیے پیپلزپارٹی سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،ایاز صادق۔

ایم کیو ایم کے اجلاس میں بڑے فیصلے

ایازصادق نے کہا کہ وزیراعظم نےجوملاقاتوں میں بات کی اس پرقائم ہیں ایم کیوایم کے تحفظات سےمتعلق وزیراعظم سے بات کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق نے گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم اپنامؤقف رکھ چکی اب وفاق،پیپلزپارٹی نے اپنا کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے روئیے اور حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے بہت سے مسائل پر پی پی سے معاہدہ ہوا تھا پی پی مرکزی قیادت نے ہمارے مطالبات پر 100فیصداتفاق کیاتھا، نچلی سطح تک ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ایم کیوایم سمجھتی ہے بلدیاتی انتخابات تاخیر سے ہورہےہیں سب کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف اوردباؤ کےبغیر ہوں۔

خالدمقبول نے کہا کہ معاہدے کا اہم نقطہ تھا سندھ میں کی گئیں حلقہ بندیاں آئین ،قوانین کیخلاف ہیں پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں پر ہمارامؤقف تسلیم کیاتھا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھیں کہ آپکےاعتراضات کو حل ہوناچاہیے سپریم کورٹ نے کہاتھا سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -