تازہ ترین

پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا ‘فری آٹا اسکیم’ شروع کرنے کا انکشاف

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ کا فری آٹا اسکیم شروع کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فری آٹا اسکیم پر مسلم لیگ ن کے سولو فلائٹ لینے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود فری آٹا سکیم کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی نے فری آٹا سکیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم، کابینہ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود مفت آٹا اسکیم شروع کی، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی، پیپلزپارٹی کی بزریعہ بینظیر سپورٹ پروگرام پیسے دینے کی تجویز تھی۔

ذرائع نے کہا کہ شہریوں کو نقد امداد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا موجود تھا اور پیپلزپارٹی نے ماہ رمضان میں فری آٹا تقسیم میں مشکلات اور سنگین مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ مسائل کی نشاندہی کے باوجود فری آٹا سکیم کے آغاز پر افسوس ہوا، حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فری آٹا سکیم کا آغاز میڈیا پر تشہیر کیلئے کیا ہے، وزیراعظم کا فری آٹا اسکیم معائنہ کیلئے ہیلی کاپٹر پر جانا مضحکہ خیز ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ فری آٹا سکیم عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ہے ، شہریوں کی لمبی قطاروں کو عالمی میڈیا دکھا رہا ہے جبکہ سندھ میں فری آٹا کے بجائے نقد امداد کا منصوبہ کامیاب رہا۔

فری آٹا اسکیم اسکینڈل کی صورت حکومتی گلے کی ہڈی بنے گا، پحکومت کی فری آٹا اسکیم اب تک متعدد شہریوں کی جانیں لے چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -