13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مینارِ پاکستان پر ن لیگ کا جلسہ : ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے کے شرکا کی آگاہی کیلئے ایڈوائزری پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شرکاجلسہ کی آگاہی کیلئےایڈوائزری پلان جاری کردیا اور لاہورکے داخلی و خارجی راستوں اور گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

سی ٹی او نے جلسے کے شرکا سے تعاون کی اپیل کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں پندرہ سو سے زائد وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے سولہ پارکنگ پوائنٹس اور بڑی گاڑیوں کیلئے تین ڈراپ لین مختص کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، گجرات، گوجرانوالہ، کامونکی، مرید کے، جی ٹی روڈ سے آنے والے کالا شاہ کاکو براستہ ایسٹرن بائی پاس، رنگ روڈ،جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

سرگودھا،فیصل آباد، موٹروے سے آنے والے شرکابراستہ سگیاں، رنگ روڈ، نیازی شہید جلسہ گاہ تک پہنچیں گے جبکہ اوکاڑہ،ساہیوال، ملتان روڈسےآنے والے شرکابراستہ موٹروے بابوصابو سے بند روڈ، نیازی شہیدچوک سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

اسی طرح قصور،کاہنہ اورفیروز پور روڈ،مال روڈ سے آنے والے شرکابراستہ کچہری چوک، داتا دربار جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ کچہری چوک سے آنے والی گاڑیاں شرکا کو اتار کر جانب سگیان رنگ روڈ پر پارک ہونگیں۔

نیازی شہید چوک سے آنے والی گاڑیاں مولانا احمد علی روڈ پر اتار کر واپس رنگ روڈ اور رنگ روڈ،مولانا علی احمد روڈ، لاری اڈا تا داتا نگر، داتا دربار تا پیر مکی یوٹرن سنگل لین میں جبکہ آغازفلائی اوورتک ٹمبرمارکیٹ،نیازی شہید چوک تک بھی سنگل لین پارکنگ ہوگی۔

دفتر محکمہ جنگلات اورلاری اڈابس اسٹینڈ کی پارکنگ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا ، ریلوے اسٹیشن جانب شیرانوالاتا گریٹر اقبال تک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6، ہیلپ لائن 15 سے ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، شہری مدد اور رہنمائی کےلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں