تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’راہ عدم اعتماد میں روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘‘

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد کے ٹوئٹ پر شاعرانہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے اور سیاستدان ایک دوسرے کے بیانات پر ایسے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں جیسے شکوہ اور جواب شکوہ۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کےٹوئٹ پر شاعرانہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے برصغیر کے نامور شاعر میرتقی میر کے ایک شعر میں ردوبدل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راہ عدم اعتماد میںروتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘‘۔

ن لیگ کی ترجمان نے میر تقی میر کے جس شعر میں ردوبدل کیا وہ کچھ یوں ہے کہ ’’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘‘۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سےبنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو گھر بھیجنا ہے، کرائےکےترجمانوں کی چیخیں بنتی ہیں، انجام جونظر آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کاایک ہی بدقسمت لیڈرہے جسے قوم گھر بھجوانا چاہتی ہے، ترجمانوں کےبیانات بجھتےچراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم کا مقصد صرف آپ سے نجات ہے، قوم کاوقت، وسائل مزید ضائع نہ کریں اب گھرجائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں جنگ اخبار پر جھوٹی خبر لگانے کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا ‘جنگ اخبار’ پر فیک نیوز بنانے کا الزام

ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہوگئے جس میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اراکین کے جنگ اخبار نے نام شامل کیے، انہوں نے رپورٹر سے وضاحت چاہی ہے۔

اس سے ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے جیو ٹی وی کو ن لیگ کا ٹی وی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یکطرفہ رپورٹنگ’ کرنے پر پی ٹی آئی نے جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -