اشتہار

مسلم لیگ ن کا تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں، پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے آئین میں بھی ترامیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے آئین میں بھی ترامیم کا فیصلہ کر لیا ہے اور سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے پر کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے آئین میں تبدیلی کی جائیگی جس کے بعد سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی کا حصہ بنا لیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کو ٹاسک بھی سونپ دیا اور ن لیگ کے اسٹوڈینٹس ونگ کو بھی دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پھر کسی بیساکھی کی تلاش میں ہیں، مریم نواز

پارٹی ذرائع کے مطابق آئین میں مجوزہ ترامیم ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں