تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوازشریف کی جیل واپسی پر ریلی، 1500 لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: نوازشریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے والے مسلم لیگ ن کے 1500 کارکنان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں سڑک بند، لاؤڈ اسپیکر استعمال اور ٹرین روکنے کی دفعات شامل کی گئیں۔مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت جیل کے ایس آئی امجد قمر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 1500 سے زائد مسلم لیگ ن کے کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی ضمانتی مدت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے جاتی امراء سے کوٹ لکھپت پت جیل تک ریلی نکالی تھی اور عدالت سے سزایافتہ مجرم کو جلوس کی صورت میں جیل کے دروازے تک چھوڑا تھا۔

مسلم لیگ ن کی ریلی جس روٹ سے بھی گزری وہاں نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جیل واپسی پر حمزہ شہباز نے نوازشریف کی گاڑی چلائی تھی جبکہ مریم بھی اسی گاڑی میں اپنے والد کے ہمراہ موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: نوازشریف کارکنان کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

نوازشریف کی ضمانت کا وقت ختم ہوتے ہی جیل کا عملہ انہیں گھر سے گرفتار کرنے کےلیے پہنچا تھا مگر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت رہائش گاہ سے باہر نہیں آئی تھی اور حکام کافی دیر انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹ گئے تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اوچھے ہتھکنڈے قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -