ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یاسمین راشد کو کیس سے عجلت میں بری کیا گیا، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عجلت میں بری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عدالت کی جانب سے ریلیف دیا گیا، ان کا کیس غیرقانونی طور پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا، ایف آئی آر کے دوسرے صفحے پر ان کا نام درج ہے۔

- Advertisement -

عطا تارڑ نے کہا کہ فرانزک رپورٹ میں یاسمین راشد کی موقع پر موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی لیکن انتظار نہیں کیا گیا اگر قانون کے تقاضے پورے کرنے تھے تو رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہیے، دیکھا جانا چاہیے تھا کہ دستاویزات میں یاسمین راشد کا نام شامل ہے، قانون اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، منصوبہ بندی کے تحت املاک پر حملہ کیا گیا، لیڈران کی ہدایت پر شرپسندوں نے کارروائیاں کیں، کرپشن کرنے والے کو گرفتار کیا گیا تو شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی واقعات ہوں یا پرویز الٰہی کرپشن کیس ہم پیروی کریں گے، یہ مقدمات شہزاد اکبر کے بنے ہوئے نہیں ہم ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں